انتہائی مہنگے اسمارٹ فونز تیار کرنےوالی کمپنی ویرتو نے اپنی نئی اینڈرائیڈ ڈیوائس متعارف کرا دی ہے۔جسے صرف امیر ترین افراد ہی خرید سکیں گے۔ہاتھوں سے تیار کیے گئے اس اسمارٹ فون Constellation کو المونیم سے بنایا گیا ہے اور اس پر نرم چمڑے کو لپیٹا گیا ہے جو کہ اٹلی کے ایک خاص کمپنی سے حاصل کیا گیا۔اس کے دیگر پرتعیش فیچرز میں کرسٹل ڈسپلے اور ایک نیلم جڑا بٹن ہے جو کمپنی کی 24 گھنٹے کی سروس تک رسائی دیتا ہے۔یہ اس کمپنی کا پہلا ڈوئل سم فون ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ 34انٹرنیشنل برانڈز پر کام کرسکتا ہے۔جبکہ اس کی کالزکو کوئی کیچ یا ریکارڈ نہیں کرسکتا کیونکہ سائلنٹ سرکل نامی ٹیکنالوجی سے اسے انکرپٹڈ بنایا گیا ہے۔
5.5 انچ اسکرین کے فون کا ریزولوشن 2560×1440 پکسل ہے۔جس میں 12 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ ہے جو کہ کم روشنی میں بھی بہترین کام کرتا ہے۔جبکہ وائرلیس چارجنگ، فنگر پرنٹ ریڈر، 128 جی بی اسٹوریج، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ، اینڈرائیڈ 6.0 مارش میلو آپریٹنگ سسٹم، یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ اور 3220 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔ویسے کمپنی نے اس کی قیمت کا اعلان تو نہیں کیا مگر اس کا گزشتہ ماڈل 8140 ڈالرز کا تھا تو اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس بار یہ ڈیوائس دس ہزار ڈالرز سے کم تو نہیں ہوگی۔ویسے اس فون کو 10 فروری کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
Post a Comment