اسلام آباد / کراچی : پاکستانی شہری اب، شناختی کارڈ کو کریڈٹ کارڈ کی طرح استعمال کرسکیں گے، شہری شناختی کارڈ کے ذریعے ادائیگیاں کر سکیں گے، حکومت کی جانب سے شناختی کارڈ میں پیمنٹ فیچر شامل کئے جائینگے، اس سلسلے میں نادرا ٹیکنالوجیز اور ماسٹر کارڈ کے درمیان معاہد طے پا گیا ہے۔

کراچی گلوبل پیمنٹ انڈسٹری کو ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی لیڈنگ کمپنی ماسٹر کارڈ نے ایک نیا تحفہ دے دیا۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا ٹیکنالوجیز) کے درمیان ہونے والے معاہدے کی بدولت اب شہری قومی شناختی کارڈ کے ذریعے اپنی ادائیگیوں کیلئے بھی استعمال کرسکیں گے.

اس معاہدے کے ذریعے پاکستانی شہری حکومتِ پاکستان سے اپنے 13ڈیجیٹ کے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے رقوم حاصل کرسکیں گے، اس نظام کی بدولت شہریوں کو اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک سے آنے والی رقوم کو وصول کرنے کیلئے بینک برانچ یا کرنسی ایکس چینج جانے کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔

معاہدے کے ذریعے ماسٹر کارڈ کمپنی اپنی پیمنٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے ممکن بنائے گی، کہ پاکستانی شہری اپنے قومی شناختی کارڈز اور پاسپورٹس بنوانے کیلئے آن لائن ادائیگیاں کرسکیں۔

معاہدے کا اعلان ڈیوس میں ہونے والی عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس 2017کے دوران کیا گیا، ماسٹر کارڈ پاکستان اور افغانستان کے کنٹری منیجر اورنگزیب خان نے کہاکہ نادرا ٹیکنالوجیز سے حالیہ معاہدہ ہمارے اس عزم کی نشاندہی کرتاہے کہ ہم پاکستان میں آن لائن ادائیگیوں جا مع اور محفوظ نظام بنانا چاہتے ہیں۔

 قومی شناختی کارڈ میں پیمنٹ فیچرشامل کرنے سے شہری ایک طاقتور اور تیز رفتار طریقہ ادائیگی سے فائدہ اٹھاسکیں گے











Post a Comment

 
Top