Latest

10:40 AM Entertainment Channel


ویسے تو ایپل اور سام سنگ کے درمیان بہترین اسمارٹ فون بنانے کا مقابلہ چلتا رہتا ہے اور کیمروں کے معاملے میں بھی یہی فونز آگے ہیں۔

مگر اب ان دونوں کے لیے گوگل کا نیا پکسل فون بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے۔

4 اکتوبر کو متعارف کرائے جانے والے اس فون کے بارے میں گوگل کا دعویٰ ہے کہ یہ اب تک تیار ہونے والا سب سے بہترین اسمارٹ فون کیمرہ ہے۔

اس حیران کن دعوے کے حوالے سے گوگل کی جانب سے پکسل اور پکسل ایکس ایل سے لی گئی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں جو کسی حد تک اس کی تصدیق بھی کرتے ہیں۔

ماہرین نے گوگل کی جانب سے شائع ان تصاویر کا معائنہ کرکے کہا ہے کہ یہ مختلف روشنیوں اور کلر سچوئشنز میں واقعی بہترین کام کرنے والا فون ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ تصاویر کو لینے کے بعد مختلف ایڈیٹنگ ایپس میں پراسیس کیا گیا ہے مگر پھر بھی یہ فوٹوگرافی متاثر کن ہے۔

تو کیا آپ کو بھی لگتا ہے کہ اس فون کا کیمرہ سام سنگ یا آئی فون سے بہتر ہے تو نیچے کمنٹس میں بتائیں۔

Post a Comment

Emoticon
:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
Top