گوگل نے ایک نئی ایپ “یوٹیوب گو” کو متعارف کرایا ہے جو کہ خراب انٹرنیٹ سروس والے علاقوں میں ویڈیو شیئرنگ سروس کی فراہمی کا کام کرے گی۔یہ ایسے صارفین کو ذہن میں رکھ کر تیار کی گئی ہے جو ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں انٹرنیٹ کی سہولیات بہت زیادہ محدود ہیں۔ یوٹیوب گو کی بدولت صارفین کو انٹرنیٹ نہ ہونے پر ویڈیوز محفوظ کرنے کی سہولت ملتی ہے جنھیں آف لائن دیکھا جاسکے گا، جبکہ کوالٹی اور فائل سائز کے آپشنز بھی دیئے جائیں گے تاکہ کم از کم ڈیٹا خرچ ہو۔ اس ایپ میں قریب موجود صارفین سے بغیر کسی ڈیٹا یا انٹرنیٹ استعمال کیے بغیر لوکل شیئرنگ کا فیچر بھی موجود ہے۔گوگل کی جانب سے اسے سب سے پہلے انڈیا میں متعارف کرایا گیا ہے اور امید کی جاسکتی ہے کہ یہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی جلد پیش کی جائے گی۔اس ایپ کا اعلان دہلی میں ایک گوگل ایونٹ کے دوران کیا گیا جس کے دوران متعدد نئی پراڈکٹس بھی پیش کی گئیں جو کہ آنے والے مہینوں میں دنیا کے مختلف حصوں میں بھی متعارف کرائی جائیں گی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post a Comment