چینی انجینئرز نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک ایسا لباس متعارف کروادیا ہے جو سورج کی شعاعوں کو جذب کر کے ایمرجنسی کی صورت میں موبائل فون چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق چینی ماہرین نے ٹیکنالوجی دور میں نیا انقلاب برپا کیا اور عوام کے سب سے زیادہ استعمال والی چیز موبائل فون کی چارجنگ ختم ہونے کا مسئلہ حل کرتے ہوئے ایک ایسا لباس تیار کیا ہے جو شدید ضرورت کے وقت موبائل چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ماہرین نے اس ایجاد کی ضرورت اس وقت محسوس جب عوام کی جانب سے موبائل فون کی چارجنگ ختم ہونے کی شکایات میں اضافہ دکھائی دیا تھا تو اسے دور کرنے کے لیے چینی یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے سرتوڑ کوشش کیں اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نئی ایجاد ’’چارجنگ لباس‘‘ تیار کیا۔جو سورج کی شعاعوں کو جذب کر کے موبائل فون چارج کرسکتا ہے۔قبل ازیں بھی سائنسی دنیا میں اس طرح کے کپڑے اور لباس منظر عام پر آچکے ہیں تاہم تاریخ میں یہ ایجاد منفرد اس لیے ہے کہ اس کپڑے کو دیگر کپڑوں کی طرح کاٹا اور سیا جاسکتا ہے۔اس کپڑے کو بنانے والے انجینئر کا کہنا ہے کہ اسے بڑے پیمانے پر کسی کارخانے میں آسانی سے تیار کیا جاسکتا ہے، اس سے اسمارٹ فون کے علاوہ کھال پر چپکنے والے طبی آلات کو بہت سہولت سے چارج کیا جاسکتا ہے
Post a Comment