Latest

10:40 AM Entertainment Channel




اب تک کی سب سے زیادہ گنجائش والی یوایس بی اب بازار میں فروخت کے لیے پیش کردی گئی ہے جس کی ڈیٹا محفوظ کرنے کی صلاحیت 1 اور دوسرے ماڈل کی گنجائش 2 ٹیرابائٹس کے برابر ہے۔

اب سے 16 برس قبل اولین یوایس بی فلیش ڈرائیوز جب مارکیٹ میں آئیں تو ان کی سپیس 8 میگا بائٹ (ایم بی ) تھی۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان کی سپیس بڑھتی رہی اور اب دو ٹیرابائٹس تک جاپہنچی ہے۔

کنگسٹن ڈیٹا ٹریولر ٹیرابائٹ یوایس بی کا بیرونی خول جست کے آمیزے پر مشتمل ہے جس میں 70 گھنٹے کی 4 کے ویڈیو سماسکتی ہے۔ یہ گنجائش سب سے پہلی بنائی جانے والی 8 ایم بی کی یوایس بی سے 262 ہزار گنا زیادہ ہے۔ 

 کنگسٹن کے مطابق اس کی قیمت معمولی نہیں اور اندازہ ہے کہ ایک ٹیرابائٹ یوایس بی فلیش ڈرائیو 2700 ڈالر یا قریباً پاکستانی 28 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔







Post a Comment

Emoticon
:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
Top