کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کا موبائل فون آپ کب کہاں گئے، کن راستوں پر سفر کیا اور کہاں گھومتے پھرتے رہےان تمام معلومات کا اتنا تفصیلی ریکارڈ رکھتا ہے ۔ ’’دی انڈیپینڈنٹ ’’کی ایک رپورٹ کے مطابق جدید سمارٹ فون میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ آپ انہیں جس جگہ بھی لے کر جائیں یہ ہر لوکیشن کواپنےحافظے میں محفوظ کر لیتے ہیں ۔ چاہے آپ آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتے ہوں یا اینڈرائیڈ دونوں طرح کے فونز میں یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ اس ڈیٹا کی مدد سے آپ کسی بھی وقت
کرسکتے ہیں کہ ماضی میں آپ کہاں کہاں اور کس وقت جاچکے ہیںمگر اس کے ساتھ یہ بات آپ کیلئے انتہائی تشویشناک بھی ہو سکتی ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیاں آپ کی روز مرہ زندگی سے متعلق کس قدرآگاہ ہیں۔ا گر آپ اینڈرائیڈ استعمال کرتے ہیں تو ٹریکنگ فیچر صرف فون کے ذریعے ہی استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ ’’آئی او ایس ‘‘ صورت میں اس کیلئے ایک ایپ چاہیے ہوتی ہے۔ یہ ایپ آپ کی لوکیشن ٹریک کرتی ہے اور کمپنی کو بھیج دیتی ہے۔ا گر آپ اس فیچر کو آف کرنا چاہتے ہیں تو اپنے گوگل اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں اور لوکیشن ہسٹری کو آف کردیں۔ اب آپ موبائل فون پر جو بھی آپریٹنگ سسٹم استعمال کریں گے وہ آپ کی لوکیشن کا ریکارڈ نہیں رکھے گا۔






Post a Comment

 
Top